• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف چاہتے ہیں کراچی لاہور سے بھی زیادہ ترقی کرے،مشاہدا ﷲ

کراچی(جنگ نیوز)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کے رہنماءمشاہداﷲ خان نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ پنجاب میں انتہائی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں،نوازشریف کی دلی خواہش ہے کہ کراچی ترقی کرے اورلاہور کوپیچھے چھوڑدے،معروف کیریئر کونسلرسیدعابدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرکیالوجکل ریسرچ میں بہت زیادہ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں،پاکستان میں حکومتی اور غیر حکومتی آرگنائزیشنز میں ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں،سینئرتجزیہ کار مظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں ایم کیو ایم کے لیے صورتحال خراب ہوگئی ہےدوونوں گروپس میں سخت زبان استعمال ہورہی ہے،فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کا فیصلہ ماننا چاہیے،پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ بھی چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے جیتنے کی کوشش کریگی۔پروگرام میں سندھی لوک گلوکارمریدبلیدی کی 32ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہورقلندر ز کے کوچ عاقب جاوید اور فاسٹ بولر سلمان ارشاد بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مشاہداﷲ خان نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ پنجاب میں انتہائی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ سند ھ میں ہماری حکومت نہیں ا س لئے مشکلات درپیش ہیں۔ کراچی ، حیدرآباد موٹروے ، کے 4 منصوبہ یہ سارے ہمارے منصوبے ہیں جن میں وفاق اپنا کا م مکمل کرچکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مشاہدا ﷲ خان نے کہا کہ نوازشریف اورمیری دلی خواہش ہے کہ کراچی ترقی کرے اورلاہور کوپیچھے چھوڑدے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کی ساری توجہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی حل کئے۔ گرین لائن منصوبہ بھی ہماری حکومت نے شروع کیا اس سے پہلے کسی حکومت کوخیال نہ آیا۔ ضیاء اﷲ آفریدی نے الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑ اتھا لیکن اب وہ پیپلزپارٹی میں آگئے لیکن یہ بات ابھی حتمی نہیں ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں کس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں چونکہ سینیٹ الیکشن میں رائے شماری خفیہ طریقے سے ہوتی ہے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی ہی پارٹی کوووٹ دیدیں۔ جیونیوزپروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور احمدنے کہا کہ ضیاء اﷲ آفرید ی کے بارے میں کوئی بات یقین سے نہیں کہہ سکتا اور یہ بات بھی یقین سے نہیں کی جاسکتی کہ پیپلزپارٹی کے پی کے سے کتنے سینیٹرز منتخب کراسکے گی۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری منظور نے کہا کہ یہ سیاست ہے اور کچھ بھی ہوسکتاہے سینیٹ کے الیکشن میں بہت ساری نئی چیزیںسامنے آئیں گی ۔ چوہدری منظور نے کہاکہ عمرا ن خان نے 5 ارب پتی افرادکو سینیٹ کاٹکٹ دیا ہے کے پی کے میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود اتنے ٹکٹس پارٹی سے باہرلوگو ںکودینا سمجھ نہیں آتی ۔ا س کے برعکس پیپلزپارٹی نے سند ھ میں عام لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹس دیئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اپنی برتری قائم رکھ پائے گی یہ کہناابھی قبل ازوقت ہے پنجاب سے ہمارے سینیٹرز زیادہ گئے ہیں لیکن سندھ اوردیگرصوبوںمیں عددی اکثریت کو دیکھ کر صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اچھا کھیلاہے اورآئندہ بھی چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ پی ایس ایل کی ٹیم لاہورقلندر ز کے کوچ عاقب جاوید اور فاسٹ بولر سلمان ارشاد بھی پروگرام میں شریک ہوئے ۔ عاقب جاوید نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو 2017ء کے ٹرائلز میں دریافت کیا گیا اور ٹرائلز میں ایک لاکھ13 ہزارافرادشریک ہوئے۔ عاقب جاویدنے کہا کہ سلمان ارشاد 145کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کراتے ہیں ۔ سلمان ارشاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں تولاہورقلندرکی ٹیم میںآزادکشمیرکی بھی نمائندگی ہورہی ہے۔ سلمان ارشادنے کہا کہ عاقب جاویدٹیم کے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں ۔ آسٹریلیا میں 3 ماہ کا کرکٹ کاتجربہ اچھا رہا وہاںکے اسٹیڈیم اورماحول بہت مختلف اوراچھا ہے۔ سلمان ارشادنے کہاکہ میری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ سندھی لوک گلوکارمریدبلیدی کی 32ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مریدبلیدی کو 14اگست1979ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔ مریدبلیدی کا انتقال9 فروری1986ء کوسندھ کی تحصیل کندھ کوٹ میں ہوا۔متحدہ قومی موومنٹ میں آپس میں جنگ جاری سینئرتجزیہ کار مظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم دوسرے انداز میں رہی ہے ناراضگیاں عام طور پر دیکھی جاتی تھیں۔
تازہ ترین