• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم ، طورخم،چمن بارڈر پر جدید ٹرمینلز قائم کئے جائینگے

اسلام آباد (تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر )مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم کے تحت طورخم اورچمن بارڈر پر جدید ٹرمینلز قائم کیے جائیں گے، نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے افغانستان سے ملحقہ داخلی و خارجی مقامات طور خم اور چمن پر جدید سہولیات سے آراستہ ٹرمینلز قائم کرنے اور تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی 300ملین ڈالر کی امداد( جس میں 250ملین قرضہ شامل ہے) نظر ثانی شدہ اپ گریڈیشن پلان مرتب کر لیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں طورخم اورچمن بارڈر پر جدید ٹرمینلز قائم کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں واہگہ بارڈر کو جدید خطوط پر ترقی دی جائے گی،ایشیائی بینک نے وسط ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون بارڈر سروسز پراجیکٹ کے تحت دسمبر 2015کو 250ملین ڈالر قرضے کی منظوری دی تھی جس کے تحت یہ منصوبہ 30جون 2022تک مکمل کرنا ہے، این ایل سی نے پہلے480ملین ڈالر کاڈیزائن تیار کیا تھا جو منصوبے کیلئے مختص 300ملین ڈالر سے زیادہ تھا جس کی وجہ سے اخراجات کم کرنے کیلئے منصوبے پر نظر ثانی کرنا پڑی ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے شروع کئے گئے مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ نظام کے تحت کی جارہی ہے طورخم بارڈر ٹرمینل کی ڈیزائننگ کے مرحلے کو حتمی شکل دے رہا ہے جسے رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین