• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی بچانے کیلئے عالمی ادارے کا تعاون، 5 ہزار واٹر کورسز پختہ کئے جائیں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پانی بچانے کے لئے عالمی ادارے کے تعاون سے سندھ میں 5 ہزارواٹر کورسز پختہ، ڈرپ ایری گیشن اور لیزر لیولر دیئے جارہے ہیں۔ یہ بات سندھ زرعی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رمضان باپرانی نے پروجیکٹ آفس حسین آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ماہر ماحولیات غلام مصطفی اجن، عبدالحق شیخ، ڈرپ اسپیشلسٹ افتخار آرائیں، صلاح الدین، آغا رفیق و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں فلڈ ایری گیشن کی وجہ سے زمین سیم و تھور کی لپیٹ میں ہے اور پانی کی قلت کے باعث کاشتکاروں کو نقصانات کا سامناہے، حکومت کی جانب سے عالمی بینک کے تعاون سے سندھ میں زراعت کی ترقی اور پانی کے بچاؤ کے لئے 5 ہزار واٹر کورسز کو پختہ کیا جارہا ہے جس کے لئے 60 فیصد سے زائد فنڈنگ کی جارہی ہے، اب تک 1700 سے زائد واٹر کورسز مکمل یا زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بچاؤ کے لئے منصوبے کے تحت ڈرپ ایری گیشن سسٹم لگائے جارہے ہیں جس کے لئے 400 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 21 کے قریب یونٹس تکمیل جبکہ 16 زیر تکمیل ہیں، زمین کی پیداوار میں اضافے کے لئے کاشتکاروں کو لیزر لیولر فراہم کیے جارہے ہیں جن کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
تازہ ترین