• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کامران ٹیسوری کی محبت میں حواس باختہ ہو چکے،پی پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی، جنرل سیکریٹری علی محمد سہتو اورسیکریٹری اطلاعاتاحسان ابڑو نے ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ میں بگاڑ اور اختلافات کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کامران ٹیسوری کی محبت میں حواس باختہ ہو چکے ہیں، وہ خود اپنی جماعت پر حملہ آورہوئے ہیں جبکہ الزام پیپلزپارٹی پر لگا کر وہ اپنے کارکنوں اور سندھ کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کے لئے انہیں پیپلزپارٹی نے کہا نہ ہی رابطہ کمیٹی کو ان کے اس فیصلے کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کا مشورہ دیاہے، پیپلزپارٹی ایک عوامی جمہوری جماعت ہے وہ کسی بھی عوامی جماعت کا اس طرح شیرازہ بکھرتے دیکھ کر کبھی خوش نہیں ہو سکتی، ایم کیو ایم کے اپنے اندرونی اختلافات ان کے آپس کا معاملہ ہے، پیپلزپارٹی پر گھٹیا الزام تراشیوں سے بہتر ہے اپنے معاملات پر توجہ دیں۔
تازہ ترین