| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر حملے کے خلاف وکلاء کامظاہرہ

Todays Print

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے وکلاءنے میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر مسلح افراد کے حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کے گھر پر حملہ کیا جو عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے، پولیس پہلے ہی میہڑ میں 3 افراد کے قتل میں ملوث بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ججز کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر حملے میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جو قابل مذمت ہے، مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر حملے کا از خود نوٹس لیں اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔