| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
لیژر لیگس فٹبال، حکیم کی ڈبل ہیٹ ٹرک

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد حکیم کی شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت ہزارہ یونائیٹڈ لیژر لیگس (کے وائی آئی) میں سرفہرست ہے۔ حکیم نے فیڈرل یونائیٹڈ کے خلاف ڈبل ہیٹ ٹرک بنا کر اپنی ٹیم کو 24پوئنٹس کے ساتھ دیگر 99ٹیموں پر سبقت دلادی۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہزارہ یونائیٹڈ ناقابل تسخیر ہے اور 12میچوں میں 24پوائنٹس کے ساتھ بحیثیت گروپ چمپئن سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر گروپ اے کی چمپئن سے فائنل کھیلے گی۔ دوسری پوزیشن پر ینگ عزیز آباد ہے جس نے 18پوائنٹس اسکور کئے۔