• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہاکی لیگ، کراچی اور پشاور کی کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسری خواتین ہاکی لیگ میں جمعہ کو کھیلے گئے میچوں میں میچز میں پشاور ڈیئرز نے کوئٹہ پینتھر کو 3-2 اور کراچی ڈولفنز نے اسلام آباد شاہین کو 4-0سے شکست دیدی۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پشاور پینتھر کی طرف سے ذکیہ نواز ،ماریہ صابر اور فقیہ ریاض نے ایک ایک گول کیا ،کوئٹہ کی طرف سے اقراء حنیف اور کلثوم شہزادی نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی ڈولفنز نے یک طرفہ میچ میں اسلام آباد شاہین کو چار گول سے شکست دی،کراچی کی طرف سے ایشا ،صدف رفیع ، زرق بشیر اور تہمینہ نے ایک ایک گول کیا ۔
تازہ ترین