| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
شرٹ سے عاری ٹونگا کے پرچم بردارنے سنسنی پھیلادی

Todays Print

پیونگ چینگ ( جنگ نیوز ) سخت سردی میں جہاں دنیا بھر کے ایتھلیٹس اور اولمپکس اسٹیڈیم موجود شائقین خود کو گرم رکھنے کیلئے کوشاں تھے وہیں بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ٹونگا کے مارشل آرٹسٹ پیٹا اپنے ملک کو پرچم تھامے کچھ اس طرح داخل ہوئے کہ تن قمیص سے عاری تھا، اوپری حصے پر تیل ملا ہوا البتہ انہوں نے سرخ اور سیاہ دھاری دار دھوتی ضرور پہن رکھی تھی۔ ان کی انٹری نے اسٹیڈیم میں سنسنی پھیلادی ۔ وہ ریو اولمپکس میں ایسے ہی انداز سے انٹری دے کر عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ سخت ٹھنڈ کا ان پر کوئی اثر ہوتا محسوس نہیں ہورہا تھا۔