| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
گرم افریقی ممالک کے دستے پہلے اولمپکس اسٹیڈیم میں داخل ہوئے

Todays Print

پیونگ چینگ (جنگ نیوز ) سرمائی اولمپکس کے تمام مقابلے برف پر کھیلے جاتے ہیں، لیکن حیران کن طور پر اس بار میگا ایونٹ میں گرم ترین افریقی ممالک کی تعداد ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران بھی براعظم افریقا جہاں برف باری نہ ہونے کے برابر ہی ہوتی ہے، سے تعلق رکھنے والے ممالک دیگر سے پہلے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ دراصل تمام دستوں کو حروف تہجی کے مطابق مارچ کرنا تھا لیکن کورین حروف تہجی کے مطابق یونان کے بعد گھانا اور نائجیریا جیسے ممالک کے ایتھلیٹس اولمپکس اسٹیڈیم میں نمودار ہوئے۔