• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار کیلئے پیسوں کا نہیں، قابلیت کا ہونا ضروری ہے، ڈاکٹر برفت

جام شورو(نیوز ڈیسک) وقت کی تبدیلی کے ساتھ کاروبار کے طریقے اور انداز بھی بدل گئے ہیں، اب کاروبار کے لیئے دولت کا ہونا ضروری نہیں ، ایک لیپ ٹاپ کے ذریعے بھی دنیا کے ساتھ جڑ کر کامیاب کاروبار کیا جا سکتا ہے۔ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی لاتعداد لوگ اپنی ویب سائیٹس کے ذریعے سے گھر بیٹھ کر انتہائی منافع بخش کاروبار کر رہے ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان صرف نوکریوں کے آسرے میں بیٹھ کر اپنا وقت ضایع کرنے کے بجائے کاروبار کی طرف بھی سوچیں اور اپنی قابلیت اور دلچسپی کی بنیاد پر اپنا کاروبار شروع کریں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سندھ یونیورسٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیمپس، دادو کی جانب سے وائیس چانسلر سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں ’ انٹرپرینیوئرشپ کے سماجی اور نفسیاتی پہلو‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائیس چانسلر نے کہا کے کچھ سال پہلے تک یہ تصور عام تھا کہ کاروبار کے لیئے بہت زیادہ پیسوں کا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں یہ تصور تبدیل ہوگیا ہے۔ اب کاروبار کے لیئے پیسوںکا نہیں قابلیت اور ذہانت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اب کاروبار کے لیئے دوکان کھول کر بیٹھنا بھی ضروری نہیں ہے ، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد آن لائین کاروبار بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیمینار میں شریک نوجوان طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا سیکھیں ، اپنی عزت نفس کو بلند کریں اور دنیا میں کچھ منفرد کر کہ دکھائیں۔اس موقع پر سندھ یونیورسٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیمپس دادو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ جی سید نے اپنے خطاب میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسکالرز سمیت کانفرنس کے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیمینار کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین