• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (خالد محمود خالد)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہر معاملے میں ٹویٹ کرنے کی عادت مہنگی پڑ گئی۔ گزشتہ روز وہ ایک ٹویٹ میں اپنے انگریزی کے جملے میں غلطی سے "کومہ"ڈالنا بھول گئے جس سے نہ صرف پورے جملے کا مطلب تبدیل ہو گیا بلکہ ان کا ٹویٹ سوشل میڈیا کا فیورٹ بن گیا۔ مودی اپنے پیغام میں کہنا چاہتے تھےLet us work together in providing the poor quality and affordable healthcare: PM @narendramodi "آئیے غریپوں کو سستی اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اکٹھا مل کر چلیں"لیکن کومہ نہ ڈالنے سے ان کے پیغام کا مطلب یہ بن گیا "آئیے مل کر گھٹیا معیار اور سستی طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اکٹھا مل کر چلیں"۔مودی کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا میں ان کا خوب مذاق اڑایا گیا۔
تازہ ترین