• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ کا بحران، مودی اور ٹرمپ کے درمیان گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) مالدیپ میں پیدا سیاسی بحران کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جمعرات کی شام ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مالدیپ کے سیاسی بحران پر بات چیت کے علاوہ افغانستان میں جنگی صورت حال اور میانمار میں روہنگیا مہاجرین کی حالت زار پر بھی توجہ مرکوز کی۔ دوسری جانب مالدیپ کی حکومت نے موجودہ بحران کے حوالے سے اپنے سفیروں کو دوست ممالک سعودی عرب، پاکستان اور چین روانہ کیا ہے، تاکہ وہ ان ممالک کو موجودہ صورت حال اور حکومتی موقف سے آگاہ کر سکیں۔
تازہ ترین