• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو،پولیس کا جیک پاٹ،67اشتہاری گرفتار

لاہور (خالد محمود خالد)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائے میں پولیس کا جیک پاٹ نکل آیا ، ایک ہی جگہ چھاپہ مار کر 67اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ملایم بکم کے علاقے میں ایک اشتہاری ملزم کی سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی ۔ پولیس کی ایک پارٹی کو معمول کی گشت کے دوران چند ایسے افراد نظر آے جو اشتہاری تھے۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو وہ ایک گھر میں داخل ہوگئے جب کہ وہ پولیس کے بارے میں بے خبر تھے۔
تازہ ترین