| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
بھارت نے افضل گورو اور مقبول بٹ کو پھانسی دے کر اپنی شکست تسلیم کی، یوتھ فورم فار کشمیر

Todays Print

اسلام آباد (اے پی پی) بھارت نے بہادر کشمیری افضل گورو اور مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر اپنی شکست اور اپنی فوج کی ناکامی ثابت کر دی، بھارت تمام کشمیریوں کو پھانسی ضرور دے سکتا ہے لیکن نظریہ آزادی کو کچل نہیں سکتا۔ یہ بیان یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے افضل گورو کی پانچویں برسی جبکہ مقبول بھٹ کی 33 ویں برسی کے موقع پر اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔ افضل گورو اور مقبول بھٹ پر عائد کئے گئے مقدمات نے بھارت کے جمہوریت اور سیکولر ازم کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی تھی، ان پھانسیوں کی مذمت تمام کشمیریوں کی جانب سے کی گئی تھی اور انہیں عدالتی قتل قرار دیا گیا تھا۔