• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرہ ارض تباہ ہونے والا ہے۔
ایک دم دار ستارے کا رخ زمین کی طرف ہے۔
سائنس دانوں کے انکشاف پر خوف پھیل گیا۔
ناسا نے اعلان کیا،
’’نوع انسانی کو بچانے کے لئے راکٹ تیار ہے۔
چند سو انسانوں کو مریخ کی طرف روانہ کیا جا سکتا ہے۔‘‘
ہر شخص راکٹ میں بیٹھنا چاہتا تھا۔
لیکن اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا،
نئی دنیا صرف نیک لوگوں کو آباد کرنی چاہئے۔
تمام پادریوں کو راکٹ میں بٹھا کر روانہ کر دیا گیا۔
بہت سال گزر گئے،
خدا جانے وہ راکٹ کہاں پہنچا!
خدا جانے دم دار ستارہ کہاں رہ گیا!

تازہ ترین