• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،امریکی سفیر

Todays Print

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار کاعاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے بطور بانی انسانی حقوق کمیشن ، صدر سپریم کورٹ بار اور دیگر حیثیتوں میں ان کی خدمات نے انہیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی شخصیت بنا دیا ہم عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے انتقال پر ان کے خاندان کیلئے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین