• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے عوام کو کبھی مایوس کیانہ کریگی،آصف زرداری

Todays Print

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیّر حسین بخاری، کے پی کے صدر ہمایوں خان ، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، رحیم داد خان اور سینیٹر سردار علی خان بھی موجود تھے۔جعفر خٹک نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پختونخواکے عوام کو دھوکہ دیا گیااور مذاق کیا گیا ہے۔ عوام پر جب کبھی کوئی مشکلات یا قدرتی آفات آتی ہیں تو پی ٹی آئی قیادت ان کی پرسان حال نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی پارٹی ہے جس کی قیادت اور کارکن عوام میں رہتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے جعفر خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا نہ ہی کرے گی۔ ہماری جماعت اقتدارمیں آکر کے پی کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گی۔ آصف زرداری نے کہا کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زداری کا ساتھ دیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ نوجوانوں کو بہترین مستقبل میسر ہو سکے۔کے پی کے عوام نے انتہائی بہادری سے شدت پسندوں کی مذاحمت کی ہے۔ پیپلزپارٹی بہادروں کی پارٹی ہے اور ملک میں پرامن، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

تازہ ترین