• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین نے ایک لاکھ38ووٹ لئے اب انکے بیٹے کو صرف 85 ہزار ووٹ ملے

Todays Print

لودھراں(نمائندہ جنگ)لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں ہونےوالے دوسرے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف سے نشست واپس لے لی ہے‘ پہلا ضمنی الیکشن تحریک انصاف،دوسرا ن لیگ جیت گئی ہے،2013ء میں صدیق بلوچ بطورآزاد جیتے‘2015میں جہانگیرترین اور اب پیر اقبال شاہ کامیاب ہوگئے،مذکورہ نشست 2013ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار صدیق بلوچ نے86177 ووٹ لے کر جیتی اور ن لیگ میں شامل ہو گئے ، مدمقابل تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے 75955 ووٹ حاصل کئے تھےاور ہار گئےتھے ،جہانگیر ترین نے ان کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کردی ،صدیق خان بلوچ نا اہل قرار پائے، الیکشن کمیشن نے 11اکتوبر کو این اے 154میں ضمنی الیکشن کرانے کے لیے شیڈول جاری کردیاتو صدیق خان بلوچ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی جس پر سپریم کورٹ نے29ستمبر کو الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیدیا تھااور27اکتوبر کو صدیق خان بلوچ کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا ا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں ایک بارپھرالیکشن کرانے کا حکم دیدیا اور صدیق بلوچ کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیدیا تھا 6نومبر کو الیکشن کمیشن نے دوبارہ شیڈول جاری کردیا 23دسمبر کو پولنگ ہوئی ، جہانگیر ترین 138719ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے صدیق بلوچ 99933 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پاناماکیس منظرعام پر آنے کے بعدن لیگ کی سپریم کورٹ میں درخواست پر جہانگیرترین نااہل قرار پائے جس پر گزشتہ روز دوبارہ ضمنی الیکشن ہوا جس میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نےایک لاکھ 13452اور تحریک انصاف کے علی خان ترین نے85933 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اس ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد اظہر10181 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 3140 ووٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین