| |
Home Page
بدھ 4؍ جمادی الثانی 1439ھ 21؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 12:00 am
کابل میں ڈیفنس کانفرنس، خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، ملک اکیلے نہیں،علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، آرمی چیف

Todays Print

کابل میں ڈیفنس کانفرنس، خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، ملک اکیلے نہیں،علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، آرمی چیف

کابل (ایجنسیاں )بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ خطے ملکوں کے انفرادی طور پر نہیں بلکہ مشترکہ طور پر کاوشوں سے ترقی یافتہ بنتے ہیں‘ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے‘اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے ‘پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ‘ہم دوسروں سے بھی یہی توقعکرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ کمانڈر یوایس سینٹکام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) اور افغانستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے آرمی چیف بھی شریک تھے۔پاک فوج کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، دہشت گرد پاک افغان سرحد پرموثر سکیورٹی کی عدم موجود گی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں لیکن جاری آپریشن ردالفساد کے باعث ان کا سراغ لگایا جارہا ہے اور انھیں نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کہا کہ خطے ملکوں کے انفرادی طور پر نہیں بلکہ مشترکہ طور پر کاوشوں سے ترقی یافتہ بن جاتے ہیں۔ مشترکہ کاوشیں ہی تمام چیلنجز کا جواب ہے جس کے لیے پاکستان اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔کانفرنس کا اختتام خطے میں امن واستحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔