| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 12:00 am
اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو پرمقدمے کی تجویز پیش کردی

Todays Print

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو پرمقدمے کی تجویز پیش کردی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے طویل حکومت کرنے والے وزیراعظم پر رشوت اور بدعنوانی کا مقدمہ درج کرنے کی تجویز پیش کردی ہے، پولیس کا یہ ردعمل میڈیا پر نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانیوں اور رشوت لینے کی خبر آنے کے دو مہینے بعد سامنے آیا۔ پولیس نے اس خبر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نیتن یاہو سے 3 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی، نیتن یاہو پر الزام تھا کہ وہ غیر قانونی طور ڈونرز سے تحفے وصول کرتے ہیں۔