• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل ٹیرارسٹ فنانسنگ واچ لسٹ ،امریکہ کی پاکستان کے خلاف تحریک پیش، دہشت گردوں سے نرمی برتنے کا الزام

Todays Print

اسلام آباد، واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی) امریکا نے پاکستان کو گلوبل ٹیرراسٹ فنانسنگ ، واچ لسٹ میں ڈالنے کےلئےتحریک جمع کروادی ہے، پیرس میں آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہونا طے ہے جہاں پاکستان کے خلاف تحریک کو منظورکیا جاسکتاہے۔ ادھر امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے کہا ہےکہ پاکستا ن دہشتگردوں کےساتھ اب بھی مبینہ طور پر نرمی سے پیش آرہا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشتگردی تعاون بھی جاری ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے ٹیلی فونک گفتگومیںمشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ امریکا پاکستان کو دہشتگردوں کے معاون ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کروانے کیلئے متحرک ہوگیا،امریکا ا ور برطانیہ نے کئی ہفتوں قبل اس تحریک کو پیش کیا اور بعد میں فرانس اور جرمنی سے بھی اس تحریک کو اسپانسر کرنے کےلئےکہاا ور اب ہم واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کیلئے امریکا، برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ رابطے میںہیں تاہم اگر امریکا نہ بھی مانا تو ہم پر امید ہیںکہ نامزدگی واپس کروالیں گے۔پاکستانی حکام اور مغربی سفارتکاروں کا کہناہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میںہونا پاکستان کی معیشت کیلئے دھچکا ثابت ہوگا جس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کیلئے پاکستان کےلئے بزنس کرنا مشکل ہوجائیگا۔رائٹرز سے گفتگو میں پاکستان میں انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ خواجہ خالد فاروق نے کہاکہ اگر آپکو ٹیرر واچ لسٹ میں ڈال دیا جائے توآپ کو اضافی اسکروٹنی سے گزرنا ہوگا اور یہ اقدام معیشت کو بہت بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ حکام کو اس بات کا بھی خدشہ ہےکہ اگر پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال دیاتو پاکستان کیلئے عالمی مارکیٹ سے قرضہ لینا انتہائی مشکل ہوجائیگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پیش کی گئی امریکی تحریک میں حافظ سعید پر توجہ مرکوز رکھی گئی جسےسے ظاہر ہوتا ہےکہ ایسا امریکا نے بھارتی ایما پر کیاہے۔

تازہ ترین