• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین کا سعودی عرب میں مزید افواج بھجوانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار

Todays Print

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے سعودی عرب میں مزید افواج بھجوانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے سے ایوان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیریں مزاری کہا کہ بتایا جائے حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا، پاکستانی آرمی کا وہاں کیا کردار ہوگا،کس معاہدے کے تحت جارہی ہے، کیا ڈیوٹی دیگی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایوان نے طے کیا تھا مشرق وسطیٰ کے اندرونی جنگوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی نے یمن کے معالے پر متفقہ قرار داد منظور کی تھی مگر لگتا ہے کہ اس قرار داد کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کو اسلامی الائنس کا سربراہ بنایا گیا مگر ایوان کو کسی طو رپر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہین تاہم اس حوالے سے وضاحت نہیں کی جارہی ہے کہ پاکستانی فوجیوں کا وہاں پر کیا کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی معاہدے کے تحت جارہے ہیں اور وہاں پر کیا ڈیوٹی دیگی اور حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایوان کو ان تمام حالات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اس سے قبل بھی یمن کے معاملے پر متفقہ قرار داد پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین