• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی کل ہوگی

Todays Print

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند جمعہ کو نظرنہیں آیا ،یکم جمادی الثانی 1439؁ھ اتوار18فروری2018؁ء کو ہوگی۔دریں اثنا جمعہ کومرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس )، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ مرکزی کمیٹی سے مولانا عبداللہ غازی ،زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا محمد صابر نورانی ،مولانا فیروزالدین رحمانی ،علامہ سید علی کرار نقوی ،ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی اور ڈائرکٹرمحکمۂ موسمیات عبدالرشید نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں۔ پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمۂ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیں آیا ،یکم جمادی الثانی 1439؁ھ اتوار18فروری2018؁ء کو ہوگی ۔

تازہ ترین