• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے اپنی حدود میں رہیں،پارلیمنٹ کا بنایا قانون رد کرناقبول نہیں،وزیراعظم عباسی

Todays Print

حافظ آباد (نیوز ایجنسیز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہرادارہ اپنی آئینی حددود میں رہ کر اپنا کام کرے اور ملک کی ترقی کو سب سے مقدم رکھے، ہم تمام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں کئے گئے فیصلے بھی قبول کئے جانے چاہئیں، پارلیمنٹ کا بنایا قانون رد کرنا قبول نہیں، عدالتوں میں عوامی نمائندوں کو کبھی چو ر کہا جاتا ہے ،کبھی ڈاکو کہا جاتا ہے ، یہ قبول نہیں۔ حافظ آباد میں قومی صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندگی آسان نہیں مشکل کام ہے، جس علاقے کو اچھے نمائندے ملیں وہی ترقی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کی عزت کریں اور قانون کے مطابق چلیں، ہم تمام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، چاہے لوگ قبول کریں یا نہ کریں ،چاہے تاریخ قبول کرے یا نہ کرے، پارلیمنٹ میں گئے فیصلے بھی قبول کئے جانے چاہئیں، پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے اور یہ احتساب عوام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں عوامی نمائندوں کو کبھی چو ر کہا جاتا ہے ،کبھی ڈاکو کہا جاتا ہے ، یہ قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے جائیں تو نظر رکھیں کون ملکی مسائل پر بات کرسکتاہے ،سیاست کے فیصلے عوام پولنگ اسٹیشن میں کرتے ہیں، ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے،لودھراں کے عوام نے نوازشریف کی سیاست کا فیصلہ کردیا ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں۔

تازہ ترین