• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ والد کو صحت یاب کرے اور معذوری سے بچائے، راول شرجیل

Todays Print

کراچی(نیوزڈیسک) شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل نے کہا ہے کہ اللہ ان کےوالد کو صحتیابی دے اور معذور ہونے سے بچائے۔ہفتے کی صبح سوشل میڈیا پیغام میں پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کےصاحبزادے راول شرجیل نے کہاکہ انہیں امید ہے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس اور عدالتی احکامات آج سپریم کورٹ کے سامنے رکھے جائیںگے۔ وہ دعا گو ہیںکہ اللہ ان کے والد کو صحتیابی دے اور معذوری سے بچائے۔قبل ازیں شرجیل انعام میمن کے لئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے ان کے آپریشن کی تجویز دی تھی جس پر احتساب عدالت نے ان کے آپریشن کے احکامات دیئے تھے۔

تازہ ترین