• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت دیکر بری ہونے پرشعیب شیخ اور برطرف جج کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت دے کر بری ہونے پر نیا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے شعیب شیخ اور برطرف جج کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف انسداد بدعنوانی اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی کی منظوری کے بعد ایف آئی اے مقدمہ درج کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی انکوائری کرنے والے ایڈمنسٹریٹو جج نے سفارش کی ہے کہ برطرف جج پرویز القادر میمن کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے اور ملزم شعیب شیخ کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے ۔ اس مقصد کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے اور سفارش کی گئی ہے کہ ایف آئی آر درج کروائی جائے اور ایف آئی آر ایف آئی اے تھانے میں درج کی جائیگی اور اس میں انسداد بدعنوانی اور تعزیرات پاکستان کی دفعات درج کی جائیں گی۔

تازہ ترین