• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ،اسحاق ڈار کے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا فیصلہ کالعدم

Todays Print

لاہور(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سابق و زیر خزانہ اسحاق ڈار کے سینٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ لاہور ہائی کور ٹ نے اسحاق ڈار کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ ہفتہ کو لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر کا اسحاق ڈار کے سینٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے موقف سنے بغیر فیصلہ دیا۔ اسحاق ڈار نے ٹیکنو کریٹ اور جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد اسحاق ڈار کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کیخلاف اپیلیں بھی مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

تازہ ترین