• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام میں پاکستان کو چلانا خطرناک ہوگا، وزیراعظم عباسی، جیونیوز پر تفصیلی انٹرویو آج شام 5بجے نشر ہوگا

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام میں پاکستان کو چلانا خطرناک ہوگا۔ شیخ رشید کے ساتھ ایل این جی اسکینڈل پر ٹاکرے کیلئے تیار ہوں۔ مجھے کسی ریڈ لائن کا سامنا نہیں۔ سول ملٹری تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو عوامی سطح پر اختلاف رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔ عمران خان سے واقفیت نہیں اور نہ ہی مجھے اُن کی رائے کی پروا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی تنخواہ ایک وزیر سے بھی کم ہے۔پاکستان کے وزیراعظم کا تفصیلی انٹرویو ناظرین سینئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی میزبانی میں اتوار کی شام 5 بجکر 5 منٹ پر دیکھ کرسکیں گے۔

تازہ ترین