• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوانا لیملی پر طنز کے بعدجینیفر لارنس کو غیر مہذب کا لقب دے دیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی اکیڈمی فلم اور ٹیلی ویژن آرٹس کی جانب سے منعقد کردہ 71 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا)کی میزبان جوانا لیملی پر طنز کے بعد ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کو غیر مہذب کا لقب دے دیا گیا۔ ایکسپریس ڈاٹ کوڈاٹ یو کے کی رپورٹ کے مطابق جوانا نے اسٹیفن فیری کے بعد پہلی بار اس تقریب کی میزبانی کی،نے جینیفر لارنس کو سیارہ کی سب سے مقبول اداکارہ کہہ کر تعارف کرایا جس پر جینفر لارنس نے کہا کہ یہ کافی زیادہ ہوگیا۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے 71 سالہ اداکارہ نے کہا کہ سیارے کی سب سے معروف اداکارہ سے شام کا آغاز کرنے سے بہتر کیا بات ہوگی، یہ ہیں شاندار جینفر لارنس ۔اسٹار اس کے بعد اسٹیج پر آئیں۔پوڈیم پر جانے کے بعد اداکارہ نے جوانا کی جانب مڑنے اور ہنسنےسے پہلے ایوراڈ اسٹینڈ پر رکھا۔انہوں نے حاضرین کو ’ہائے‘ کہا،مزید کہا کہ یہ تھواڑ زیادہ کہہ دیا لیکن جوانا آپ کا شکریہ۔ ناظرین نے فوری طور پر اس عجیب تبادلہ خیال کا نوٹس لیا او فوری ر ٹوئٹر پر اسٹار کے بیان پر تبصرہ کیا۔ایک ناظر نے لکھا کہ جینفر لارنس یہ کافی غیر مہذب اور بلکہ ناشکر گذاری تھی۔ایک اور نے کہا کہ سوئیٹی تم جوانا کو مت بتاؤ کیا ذیادہ ہے۔تیسرے ناظر نے کہا کہ جینفر لارنس کا جواب کافی ناخوشگوار تھا ،وہ صرف شکریہ کہہ کر بھی بات ختم کرسکتی تھیں۔
تازہ ترین