• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن فلم فیسٹیول، جرمن فنکاروں نے گانے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘کی دھن پیش کی

برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ جرمن فنکاروں نے کنگ خان کے مشہور گانے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘کی دُھن پیش کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاندار پرفارمنس جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فلم فیسٹیول کے دوران جرمن آرکسٹرا کی ٹیم نے پیش کی جس پروہاں موجودبھارتی سینما کی نمائندگی کرنے والے ہدایتکار کرن جوہر نے ٹوئٹر پیغام دیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے یہ گانا 1998میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘کا ٹائٹل سانگ ہے جسے بولی وڈ اداکار شاہ رُخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی پر فلمایا گیا تھا۔
تازہ ترین