• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچویں یش چوپڑا میموریل ایوارڈ کی تقریب ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں گلوکارہ آشا بھوسلےکو فلم انڈسٹری میں 6دہائیوں سے زائد خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ اور 10لاکھ روپے کیش انعام سے نوازا گیا،انہوں نے اپنے میوزک کیریئر میں 20مختلف زبانوں میں 11ہزار سے زائد گانے گائے۔ اس سے قبل گلوکارہ لتا منگیشکر ، امیتابھ بچن ، ریکھا اور شاہ رخ خان کو ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
تازہ ترین