• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تسلسل کے ساتھ اس امر کی یقین دہانی کراتے چلے آرہے ہیں کہ جمہوریت کو فوج سے کوئی خطر ہ نہیں، کیونکہ پاک فوج جمہوریت کے محافظ ہے ، عوام اور فوج ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے کھڑے ہیں ۔پاک فوج الیکشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا کرنا نہیں چاہتی بلکہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے انتخابات سے متعلق احکامات پر عملدرآمد پر یقین رکھتی ہے۔ پاک فوج کا یہ کردار ہی قانون کی پاسداری پر عملدرآمد کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور بروقت انتخابات کے انعقاد کا جو موقف پیش کیا ہے وہ قومی استحکام اور جمہوریت کی بقا و سلامتی کے لئے خشت اول کا درجہ رکھتا ہے اور اس سے پاک فوج کے متعلق عوام کے احترام اور قومی و ملکی تقاضوں اور مفادات سے ہم آہنگ طرز عمل پر دلالت کرتا ہے۔ اس سے قومی و ملکی سلامتی کو تقویت ملے گی اور عوام میں پاک فوج کے تقدس و احترام میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔
(عبداللہ خاں اعوان)

تازہ ترین