• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ بلوچستان کی اہمیت کی وجہ سے بیرونی طاقتوں نے وہاں اپنی سازشوں کا جال بچھایا ہوا ہے اور دہشت گردی کے ذریعے صوبے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ افواج پاکستان اور حکومت کی کاوشوں سے اب بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اسے مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ گودار پورٹ کی ڈویلپمنٹ اور سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان میں انفراسٹرکچر و دیگر شعبوں میں بہتری آ رہی ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں امن قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ زندگی کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کرے۔
(شمائل خان)
shumailkhan@gmail.com

تازہ ترین