• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں عام انسان صحت کے حوالے سے لاتعداد مسائل سے دو چار ہے۔ اس کے لئے ہم سب ہی براہ راست نہ سہی، مگر بالواسطہ یا کسی نہ کسی طور پر ذمہ دار ضرور ہیں۔ ہمارے لئے تشویشناک بات ہے کہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے کھانے پینے کا سامان اصلی اور قدرتی شکل میں دستیاب نہیں ہیں، اگر انسان کو اچھی اور پاک صاف غذائیں فراہم ہوں تو انسان کی صحت کا کیا کہنا، لیکن آج اچھی اور اصلی چیزیں انسانیت سوز حرکتوں کی وجہ سے اپنی اصلیت کھو چکی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی آج پاکستان سمیت پوری دنیا کے انسانوں کی صحت اور دولت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے مافیا گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ ملک میں ملاوٹ عروج ختم ہو۔
(زوہا زاہد)
zoha.zahid13@gmail.com

تازہ ترین