• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی منصوبہ ناکام،2 افغان خودکش ہلاک

راولپنڈی (خبرایجنسی)سکیورٹی فورسز نے فاٹا ،خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی بڑے منصوبے ناکام بنا تے ہوئے افغانستان سے آئے 2ہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، قبضے سے خود کش جیکٹ ، ٹینک شکن بارودی سرنگیں، میگنیٹک بارودی سرنگیں اور تیار شدہ ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگیں ،ریموٹ رسیور ،ڈیٹو نیٹر اور مواصلاتی آلات بر آمد کرلئے۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے فاٹا ،خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ میں کامیاب آپریشن کر کے دو خود کش بمباروں کا پتہ چلایا گیا جو افغانستان سے درہ کاغا کے راستے پاکستان کی باجوڑ ایجنسی میں داخل ہورہے تھے، سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو گھٹکی کگہ مینا باجوڑ ایجنسی کے قریب گھیر ے میں لے لیا ،خود کش حملہ آوروں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ،سکیورٹی فورسز نے خود کش جیکٹ، ٹینک شکن بارودی سرنگیں ،میگنیٹک بارودی سرنگیں اور تیار شدہ ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگیں، ریموٹ رسیور،ڈیٹو نیٹر اور مواصلاتی آلات بر آمد کرلئے جو افغانستان کی کمپنی کے تیار شدہ تھے ۔
تازہ ترین