• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ،مشاورت ہوئی تو شہباز کا ہی نام لوں گا، وزیراعظم عباسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے میرے وزیراعظم شہباز شریف ہی ہیں، پارٹی کی سی او سی میں مشاورت ہوئی تو میں شہبازشریف کا ہی نام لوں گا۔ عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں اللہ تعالیٰ عمران خان کو خوشیاں عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے تو گھروں میں بھی ہوتا ہے مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،چوہدری نثار اور مریم نواز کا الگ مقام ہے ،مریم نواز رکن اسمبلی ہیں اور نہ پارٹی عہدہ رکھتی ہیں مریم نواز کے متعلق کچھ کہنا درست نہیں ہوگا ۔ ایک ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں وزیراعظم نے کہا کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں حکومت کا کام چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ،پاکستان پر پابندیوں سے متعلق مختلف فورمز پر اظہار خیال ہوا ،پاکستان نے ہر فورم پر الزامات کا جواب دیا ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کیے گئے مطالبات کوپورا کیا جاچکا ہے پوری دنیا دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے ۔
تازہ ترین