• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکنامی کا روڈ میپ تیار کریں ، راناافضل خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر مملکت خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکنامی کا روڈ میپ تیار کریں، حکومت کی کارکردگی غیر معمولی نہ بھی رہی ہو لیکن اس نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے تمام سیاسی جما عتیں اپنے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک اقتصا دی روڈ میپ تیار کرنے کی کوشش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارٹر آف اکنامی کے موضوع پر ایک پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایس ڈی پی آئی اور سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز کے اشتراک سے کیا۔
تازہ ترین