• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں پینے کے صاف پانی اور غذائیت کی کمی جیسے سنگین قومی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صاف پانی اور غذائیت کی کمی جیسے سنگین مسائل پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگلا الیکشن پینے کے صاف پانی،عوامی ایشوز پر لڑا جائے گا اور موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے خصوصا پنجاب اور سندھ میں بالترتیب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں گزشتہ دس سال سے موجود ہیں،لیکن ایک عام شہری کی زندگی میں کوئی بہتری اور تبدیلی نہیں آئی جبکہ مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی اور مقامی حکومتوں سمیت وفاقی حکومت اور تمام منتخب نمائندگان اور پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے۔
تازہ ترین