• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناماکیس،شریف خاندان بیگناہی ثابت کرنے میں ناکام ہوا،جماعت اسلامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ شریف خاندان پاناما لیکس میں لگے الزامات کی صفائی اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہواہے۔ میاں محمدنواز شریف اگر جمہوریت اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں تو انہیں اداروں کی بے توقیری اور ٹکراؤ کی بجائے عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل ملک سے کرپشن و کرپٹ قیادت کے خاتمے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ثابت ہوگا،دینی جماعتیں نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اتحاد امت کیلئے متحد ہیں،سیکولر قوتوں کی تمام سازشیں ناکام بنادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوری ہاؤس ٹنڈو آدم میں چیئر مین بلدیہ مسرور احسن غوری سے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
تازہ ترین