• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد ،ڈانسر کو سابق شوہر نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

ایبٹ آباد ( نمائندہ جنگ ) ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود میں رقاصہ کو اسکے سابق شوہر نے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فوارہ چوک کے قریب رقاصہ نور سحر کو سابق شوہرملک شیراز خان عرف شادی خان سکنہ محلہ رمضانی نزد آفاق ہوٹل ہریپور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا مقتولہ کو چار روز قبل اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی ۔نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ کینٹ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔
تازہ ترین