• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا عدلیہ کے فیصلے کو کمزور کہنا نواز شریف کے موقف کی تائید ہے،راناثنا

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدلیہ کے فیصلے کو کمزور کہنا نواز شریف کےبیانیہ کی تائید ہے،۔نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب ریفرنسز میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں۔ عمران خان اور انکی اہلیہ کو شادی مبارکباد دیتا ہوں ، مجھے کوئی امیدنہیں کہ عمران خان مجھے دعوت ولیمہ پر بلائیں گے اور میرانہیں خیال کہ چوہدری نثار عمران خان کے ولیمہ پر جائیں گے۔نوازشریف کی تحریک کسی سے ٹکراؤ نہیں، ووٹ کا تقدس بحال ہو گا۔سب سے بڑی جے آئی ٹی 21کروڑ عوام کی ہے۔ نیب کے آفیشلز کی باتوں کو لوگوں تک لے کر جائیں گے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مطابق ان کا نام پانامہ میں نہیں تھا، مگر اسکے باوجود انکی اقامہ میں نااہلی ہوئی، نواز شریف کا موقف عوام میں سرائیت کرگیا۔
تازہ ترین