• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سالہ بچہ شہید، جوابی کارروائی، 2 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیاجبکہ پاک فوج نے منہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کردیا جس میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ،فائرنگ کا واقعہ جاجوٹ گائوں میں پیش آیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ ایل او سی کے قریب جاجوٹ گائوں میں پیش آیا،آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پیغام میں کہا کہ شہریوں کیخلاف کارروائیاں بھارت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال جاری ہے جبکہ اور ایل او سی پر معصوم نہتے شہریوں کو بیدردی سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بربریت نے ایل او سی پر جا جو ٹ گائوں کے 8 سالہ ایان کی جان لے لی اور بھارتی فوج کی شہریوں کے خلاف کارروائیاں بھارت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں، پاک فوج نے موثر کاررو ا ئی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی بچے کو شہید کرنے والی بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کر کے دو فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا۔
تازہ ترین