• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوااسمبلی اجلاس ، خواتین کو دفاتر اور کام کرنیوالی جگہوں پر ہراساں ہونے سے بچانے کا بل منظور

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین کو دفاتر اور کام کرنیوالی جگہوں پر ہراساں ہونے سے بچانے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام اور پبلک سروس کمیشن کے ترمیمی بلوں کی منظوری دیتے ہوئے پاورزآف اٹارنی ترمیمی بل،مخصوص ریلیف سے متعلق ترمیمی بل اورپروکیورمنٹ اتھارٹی کے دوترمیمی بلوں کو ایوان میں پیش کردیاگیا ہے۔صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ خواتین کو کام کرنے والے مقامات پر ہراساں ہونے سے بچانے اور خاتون محتسب کی تقرری سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کے تحت مرد کیساتھ خاتون محتسب کی تقرری بھی ممکن ہوجائیگی جبکہ محتسب کیلئے صرف ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجج ہونے کیساتھ 15سالہ قانونی امور کا تجربہ رکھنے والے ریٹائرڈسرکاری ملازم کی تقرری کی راہ بھی ہموار ہوجائیگی۔
تازہ ترین