• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا ججوں کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہوگا، فضل الرحمٰن

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مرکزی امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے پھر ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا،عمران کا ججوں کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہو گا،ٖ جج کے فیصلے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن عمران آپ جج کی مخالفت یا حمایت میں سڑکوں پر نہیں نکل سکتے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان نے ججوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے انہوں نےچیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن عمران خان آپ جج کی مخالفت یا حمایت میں سڑکوں پر نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے کہا عمران کا ججوں کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے اگر آپ سڑکوں پر نکلے تو پھر ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا جس شخص کو سیاسی اقدار کا علم نہ ہو وہ ایسی ہی باتیں کرتا ہے۔

تازہ ترین