• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین حقانی کی گرفتاری، ایف آئی اے کو انٹرپول سے رابطے کی ہدایت

Todays Print

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی میمو گیٹ میں گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو انٹرپول سے رابطے کی ہدایت کردی یہ ہدایت سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حسین حقانی کی گرفتاری کےلئے کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میمو گیٹ میں امریکا سے حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی گرفتاری کےلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امریکا سے حسین حقانی کی گرفتاری کےلئے پہلے انٹرپول سے بات چیت کریں اور پھر یہ معاملہ امریکی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے حسین حقانی کی گرفتاری کےلئے گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو بیرون ملک سے حسین حقانی کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کو امریکہ میں مقیم ہے اس کی گرفتاری میں پاکستان کی مدد کی جائے۔

تازہ ترین