• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 70سے زائد اراکین قومی اسمبلی سے زرداری کے رابطے مکمل

Todays Print

حاصل پور (جنگ نیوز)پنجاب کے 70سے زائد بااثر ہزاروں ووٹ بنک رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن)،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ صدر آصف علی زرداری کے رابطے مکمل اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد مسلم لیگ(ن) پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ق) اور دیگر جماعتوں کے بااثر اراکین قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں پوزیشن مضبوط ہوجائے گی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ صدر آصف علی زرداری نے جن اراکین قومی اسمبلی سے رابطے کیے ہیں ان میں میاں ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر ،مخدوم علی حسن گیلانی ممبر قومی اسمبلی ،نجیب الدین اویسی ،طاہر بشیر چیمہ ممبر قومی اسمبلی ،رضا حیات ہراج،افتخار نذیر چوہدری ممبر قومی اسمبلی،دیوان عاشق حسین بخاری ،محمد اسلم بودلہ ،چوہدری طاہر اقبال ممبر قومی اسمبلی ،سلطان محمود ہنجرا ممبر قومی اسمبلی ،سردار ذوالفقار خاں کھوسہ،چوہدری نثار جٹ ممبر قومی اسمبلی ،چوہدری محمد طفیل ممبر قومی اسمبلی وغیرہ شامل ہیں انہوں نے سابق صد ر آصف علی زرداری کو بھرپور یقین دہائی کرائی ہے کہ آئندہ 2018کے الیکشن میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے سابق صدر آصف علی زرداری رابطوں سے مطمئن اور2018کے عام انتخابات میں پنجاب بھر کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پنجاب بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط اور بااثر امیداوار سامنے لائینگے ان اراکین قومی اسمبلی کو ہزاروں کی تعدادذاتی ووٹ بنک کے علاوہ 15کروڑ روپے کثیر رقم دی جائے گی جوقومی اسمبلی کے الیکشن اخراجات کی مد میں دیے جائیں گے پیپلز پارٹی نے اراکین قومی اسمبلی سے رابطوں کی تصدیق کی ہے پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی میں بہتر نتائج دے گی۔

تازہ ترین