• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ گالم گلوچ بریگیڈ،نواز،مریم،شاہدخاقان اسکا حصہ بن گئے،اعتزاز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گالم گلوچ بریگیڈ ہے، نواز شریف، مریم نواز اور وزیر اعظم شاہد خاقان اس بریگیڈ کا حصہ بن گئے ہیں،جب بھی کوئی چور اچکے کی بات ہوتی ہے تو مریم نواز اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نے مسلم لیگ کے مامے چاچوں پر بہت دبائو ڈال دیا ہے،مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے، کچھ مامے چاچوں کو ٹرک کی بتی سے اتار کر سٹرک پر پھینک دیا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوار ہونا چاہ رہے ہیں، وزیراعظم کو لگ رہا ہے کہ انہیں کئی معاملات میں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔
تازہ ترین