• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر عالمی پابندیوں کے بادل منڈلا رہے ہیں ، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پر عالمی پابندیوں کے بادل منڈلا رہے ہیں ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے لگی ہے ،پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کے لیے ووٹنگ کی جارہی ہے پاکستان پر فوجی پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں،چین کے علاوہ کوئی اور ملک پاکستان کی حمایت کو تیار نہیں،لیگی حکومت بین الاقوامی محاذ پر ناکام ہوگئی ہے، انہوں نےکہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بحال کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، پاکستان کے پاس کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے وزیر خارجہ بین الاقوامی فورمز پر ناکام ہوگئے ،حکومتی ناکامیوں کی سزا پاکستان کے عوام کو مل رہی ہے ۔
تازہ ترین