• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے کے ایف فنڈ سے 6ارب روپے لندن بھیجنے کا معاملہ، ایم کیوایم اور پی ایس پی رہنمائوں سے تحقیقات

کراچی (طلحہ ہاشمی) ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن (کے کے ایف) کے فنڈ سے 6ارب روپے لندن بھیجے جانے کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کائونٹر ٹیرارزم ونگ اسلام آباد میں جاری ہے اور ابتدائی مرحلے میں 20 رہنماوں اور عہدیداروں کو طلب کیا گیا تھا جن میں کیف الوری سمیت دیگر پیش ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رہنماوں نے پیسے بھیجے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب تحقیقات کیلئے مجموعی طور پر 80 کے قریب ایم کیو ایم کے سابق اور موجودہ رہنماوں کو طلب کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر کو طلب کیا جائے گا۔ دریں اثناء تحقیقات کیلئے کراچی کے تین سینئر بنکرز کو بھی طلب کیا جاچکا ہے، ان بنکرز کی برانچز سے رقم لندن بھیجی گئی۔
تازہ ترین