• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایازصادق سے چوہدری نثارکی ملاقات ،ملکی صورتحال ،سیاسی تناؤخاتمہ پر بات چیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق منگل کو ہونے والی ملاقات میں سیاسی تناؤ کے خاتمے پر بات چیت کی گئی،موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں چوہدری نثار نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں جس پر ایاز صادق نے کہا ہر ادارہ اپنی آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہیں ہونگے۔
تازہ ترین